ڈرون سے ہیروئن سپلائی کرنیوالا بدنام زمانہ شبیر عرف چھبے خاں گرفتار

Published On 25 October,2025 06:48 pm

قصور: (دنیا نیوز) ڈرون سے ہیروئن سپلائی کرنیوالا بدنام زمانہ شبیر عرف چھبے خاں گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ بی ڈویژن پولیس نے ایس ایچ او اسلم بھٹی کی سربراہی میں کارروائی کی، ملزم کے قبضہ لاکھوں روپے مالیت کی ایک کلوگرام سے زائد ہیروئن، ڈرون کیمرہ، 10 بیٹریاں اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔

ملزم روہیوال کا رہائشی ہے جو منشیات کی سپلائی بذریعہ ڈرون کرتا تھا، تھانہ بی ڈویژن پولیس نے بائی پاس کے قریب سے سپیشل ناکہ بندی کے دوران گاڑی سمیت گرفتار کیا۔

ملزم کے خلاف امتناع منشیات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی، ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر ناجائز فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔