لاڑکانہ: (دنیا نیوز) لاڑکانہ کے علاقہ رتودیرو میں مبینہ طور پر فیک آئی ڈی سے غلط کمنٹس دینے پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔
قتل ہونے والے نوجوان کی شناخت 15 سالہ حنیف رند کے نام سے ہوئی ہوئی، ورثا کے مطابق حنیف شام گھر سے نکلا، گولی لگی لاش گھر کے قریب زرعی زمین سے ملی۔
ورثا نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر غلط کمنٹس دینے پر جیہا برادری سے تعلق رکھنے والے تنویر، صغیر اور فرہاد مقتول کو دھمکیاں دے رہے تھے، دو دن سے مسلسل وہ مقتول حنیف کا پیچھا بھی کررہے تھے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کردیا، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔



