کراچی: ٹرالر کی ٹکر سے نیوی ملازم کو ہلاک کرنے والا ڈرائیور گرفتار

Published On 27 October,2025 02:36 am

کراچی: (دنیا نیوز) کیماڑی انویسٹیگیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نیوی ملازم کو ٹکر مارکر ہلاک کرنے والا ٹرالر ڈرائیور گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ گزشتہ روز صبح مواچھ گوٹھ موچکو کے علاقے میں پیش آیا تھا، تیز رفتار ٹرالر ڈرائیور موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مارکر فرار ہوگیا تھا، موٹر سائیکل سوار نیوی ملازم محمد قاسم دوران علاج دم توڑ گیا تھا۔

گرفتار ملزم کی شناخت بابر ولد عبد الغفار کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔