لاڑکانہ: (دنیا نیوز) لاڑکانہ کے علاقے بقاپور میں موٹر سائیکل سوار ملزموں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
بقا پور چوکی کے قریب پولیس اہلکاروں نے چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا، موٹرسائیکل پر سوار ملزم نے رکنے کے بجائے فائرنگ کردی جس سے چوکی انچارج مشتاق تنیو موقع پر ہی شہید ہوگیا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا، شہید اہلکار مشتاق تنیو کی لاش کو ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔



