کلورکوٹ: (دنیا نیوز) وٹھوئے والہ میں مخالفین نے فائرنگ کر کے دو اساتذہ قتل کر دیئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والوں میں اعجاز ڈتوری اور رضوان خان شامل ہیں، دونوں اساتذہ چھٹی کے بعد گھر جا رہے تھے کہ راستے میں فائرنگ ہوئی۔
واقعہ کی اطلاع پر فورس موقع پر پہنچ گئی جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق اعجاز ڈتوری کی پرانی دشمنی پر فائرنگ کی گئی، واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔



