راولپنڈی: (دنیا نیوز) 10 سالہ لڑکے سے نازیبا حرکات کرنیوالے مجرم کو سزا سنا دی گئی۔
ایڈیشنل سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے بچے کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے مجرم کو 14 سال قید کی سزا سنائی۔
مجرم جلیل نواز کو 5 لاکھ روپے ہرجانے اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی گئی، واقعہ کا مقدمہ ستمبر 2024 کو تھانہ صدر بیرونی میں درج کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔



