کراچی :(دنیا نیوز) شہر قائد کے ہسپتال میں زیر علاج ڈینگی سے متاثرہ بچی دم توڑ گئی۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق جاں بحق ہونے والی 4 سالہ بچی جنت ولد محمد علی کا تعلق ضلع کورنگی چار نمبر سے تھا، جب کہ ڈیتھ سرٹیفیکیٹ میں ’ ڈینگی ہیموریجک فیور‘ موت کی وجہ قرار پائی۔
حکام محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ جنت کو 17 اکتوبر کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، شہر کراچی میں ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ کے باعث اموات کی تعداد دو ہوگئی۔
دوسری جانب حکام کا مزید کہنا تھا کہ درجنوں مریض مختلف ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔



