پشاور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے خیبر پختونخوا میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق صوبائی صدارت میں تبدیلی کے بعد تنظیمی سطح پر تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے، پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری کی بھی تبدیلی کا امکان ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ عاطف خان اور ارباب شیر علی کو بھی اہم ذمہ داریاں ملیں گی جبکہ تحریک انصاف کی ضلعی تنظیموں میں بھی تبدیلیاں کی جائیں گی۔