جناح ہاؤس حملہ کیس: علی امتیاز وڑائچ کی عبوری ضمانت میں 15 فروری تک توسیع

Published On 25 January,2025 11:22 am

لاہور: (دنیا نیوز) جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں ایم پی اے علی امتیاز وڑائچ کی عبوری ضمانت میں 15 فروری تک توسیع کر دی گئی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے پی ٹی آئی ایم پی اے علی امتیاز وڑائچ سمیت دیگر کی عبوری ضمانت پر سماعت کی، علی امتیاز وڑائچ، مصطفیٰ وقار، ولی خان، شیروز خان اور محمد عمر سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے علی امتیاز وڑائچ کی عبوری ضمانت میں 15 فروری تک توسیع کر دی جبکہ دیگر ملزمان کی عبوری درخواست ضمانت میں 11 فروری تک توسیع کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ علی امتیاز وڑائچ سمیت دیگر نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں عبوری ضمانت دائر کر رکھی ہے۔