پی ٹی آئی کے جنید اکبر بلامقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب

Published On 24 January,2025 05:50 pm

اسلام آباد:(دنیانیوز) حکومت اور تحریک انصاف نے اتفاق رائے سے جنید اکبر کو بلامقابلہ چیئرمین پی اے سی منتخب کرلیا گیا۔

ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے پی ٹی آئی کے جنید اکبر کا نام چیئرمین کیلئے تجویز کردیا جبکہ ن لیگ کے سینیٹر افنان اللہ خان، قاسم نون اور پی ٹی آئی کے ریاض فتیانہ نے بھی جنید اکبر کے نام کی تائید کردی۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ممبران کی تائید کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے جنید اکبر کو بلا مقابلہ چیئرمین پی اے سی منتخب کرلیا گیا۔

نومنتخب چیئرمین پی اے سی جنید اکبرخان کا کہنا تھاکہ تمام اراکین کو ساتھ لے کر چلوں گا۔

خیال رہے تحریک انصاف نے شیخ وقاص اکرم کی جگہ جنید اکبر کو نامزد کیا تھا جبکہ عادل بازئی کا نام بھی پینل میں شامل تھا۔