حکومت سے مذاکرات ناکام، پی ٹی آئی کے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے

Published On 24 January,2025 12:53 am

اسلام آباد: (دنیا ایوز) حکومت سے مذکرات کی ناکامی کے بعد پی ٹی آئی کے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے شروع کر دیئے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان رابطے بحال ہوگئے، ‏جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان ملاقات آئندہ ہفتے ہوگی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ‏مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد آئندہ ہفتے کے آغاز میں ملاقات کرے گا۔