اسلام آباد:(دنیا نیوز) رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے کہا ہے کہ حکومت کمیشن کا اعلان کردے پھرمذاکرات شروع ہوجائیں گے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ مذاکراتی عمل کوشروع ہوئےایک ماہ ہوگیا ہے، ہم نےمذاکراتی عمل کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کیا، حکومت کی طرف سےکچھ لوگ سنجیدہ نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ پہلےملٹری کورٹ اورپھربانی کوسزا سنائی گئی،عمران خان کو سزا اورحامد رضا کےگھرچھاپےنےمذاکرات کےماحول کوخراب کیا،عمل میں آخری کیل حامد رضا کےگھرچھاپےنےٹھونک دی ہے۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات کےلیےمخلص نہیں ہے، وزیراعظم آج کمیشن بنانےکا اعلان کردیں، حکومت کے اعلان کے بعد مذاکرات شروع ہوجائیں گے۔
علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ جوفریق عدالت سےبھاگتا ہےاس کی نیت میں فتورہوتا ہے،اگران کوکوئی مسئلہ نہیں توجوڈیشل کمیشن سےکیوں بھاگ رہےہیں۔