حکومتی مذاکراتی کمیٹی تاحال عمران خان سےملاقات بھی نہیں کراسکی: فیصل چودھری

Published On 22 January,2025 11:15 pm

اسلام آباد :(دنیا نیوز) وکیل پی ٹی آئی فیصل چودھری نے کہا ہے کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی تاحال عمران خان سے ملاقات بھی نہیں کراسکی۔

دنیا نیوزکےپروگرام’’دنیا مہربخاری کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا موقف ہےجوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو مذاکرات نہیں ہوں گے، جوڈیشل کمیشن کی طرف ابھی تک کوئی ٹھوس پیشرفت نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی تاحال عمران خان سے ملاقات بھی نہیں کرا سکی، خواجہ آصف بچگانہ حرکتیں کر رہے ہیں، یہی وجہ ہے پھر ہمیں شک کا اظہارہوتا ہے۔

فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ آج صاحبزادہ حامد رضا کو وارنٹ کے بغیر گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی، ہم نے ان کو اپنے ٹی او آرز دیئے، حکومت اپنےٹی او آر دے، ہماری پیٹیشن عدالتوں میں نہیں لگ رہیں۔

وکیل تحریک انصاف نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی کوبھی عدالت میں پیش نہیں کیا جارہا، دوسال سے ہمارے لیڈروں کو جیل میں رکھا ہوا ہے، ایسی صورتحال میں پھرہمارے پاس کیا آپشن رہ جاتی ہے؟حکومت کوبانی کےجیل سےباہرآنےکا خوف آرہا ہے۔