ہفتے میں مذاکرات پر پیش رفت نہ ہونے پر وقت ضائع نہیں کریں گے: فیصل چودھری

Published On 18 January,2025 10:39 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) تحریک انصاف کے وکیل فیصل چودھری نے کہا ہے کہ ہفتے میں مذاکرات پر پیش رفت نہ ہونے پر وقت ضائع نہیں کریں گے۔

پروگرام   ٹونائٹ ودثمرعباس  میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ 190ملین پاؤنڈ کیس میں ہم اپیل کریں گے، ہماری اپیل ترجیحی بنیاد پر سنی جائے گی، ہم نے تو جج پراعتماد کا اظہار بھی نہیں کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا اپیل سے متعلق عدلیہ سے مطالبہ عدالتی معاملات میں مداخلت ہے، اگر7دن تک مثبت پیشرفت نہ ہوئی توہم اپناوقت ضائع نہیں کریں گے۔

فیصل چودھری کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے مؤقف پرقائم ہیں کوئی ڈیل نہیں کریں گے، بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا ملک کیلئے مذاکرات ہونے چاہیئں، پی ٹی آئی نے کبھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے۔