اگرجوڈیشل کمیشن نہیں بنتا اگلی نشست کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا: سلمان اکرم راجہ

Published On 13 January,2025 11:30 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز)سیکرٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ اگرجوڈیشل کمیشن نہیں بنتا توپھراگلی نشست کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’دنیا مہربخاری کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ کابینہ میں کہا گیا برطانوی معاہدے کی تشہیرنہ کی جائے، برطانیہ میں کوئی مقدمہ نہیں چلا۔

انہوں نے کہا کہ خیراتی ادارے کے لیے زمین ایک سال قبل خریدی گئی تھی، زمین بانی اور بشریٰ بی بی کے لیے نہیں ٹرسٹ کےلیےتھی، عمران اور ان کی اہلیہ کو ٹرانزیکشن سے کوئی مالی فائدہ نہیں ہوا۔

سیکرٹری جنرل تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کسی برطانوی عدالت نے یہ نہیں کہا کہ یہ پیسہ ریاست پاکستان کا ہے، جرم تب ہوتا ہے جب سرکارکو نقصان اور دوسرے فریق کو فائدہ ہوں، زمین تو ایک برس پہلے خریدی جا چکی تھی۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کسی برطانوی عدالت نے یہ نہیں کہا کہ یہ پیسہ ریاست پاکستان کا ہے، جرم تب ہوتا ہےجب سرکار کو نقصان اور دوسرے فریق کو فائدہ ہوں، زمین تو ایک برس پہلے خریدی جا چکی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کیزمین پہلے ہی زلفی بخاری اور بابراعوان کے نام تھی، جب یہ زمین خریدی گئی تواس وقت یہ معاملہ کہیں نہیں تھا۔

ایک سوال کے جواب میں سیکرٹری تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات کی اگلی نشست میں تحریری مطالبات پیش کریں گے، اگر مذاکرات آگے بڑھانے ہیں تو جوڈیشل کمیشن بنا دیا جائے، اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو پھر اگلی نشست کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔