عمران خان کی 8 مقدمات میں درخواست ضمانتوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات

Published On 11 January,2025 07:01 pm

لاہور:(دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی کی 8 مقدمات میں درخواست ضمانتوں پر لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کر دیے۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ بانی پی ٹی ائی کی درخواستوں پر بطور اعتراضات سماعت کرے گا، 13 جنوری کوعمران خان کی درخواستوں پر عائد اعتراضات کے خلاف کیس کی سماعت ہوگی۔

خیال رہے بانی پی ٹی آئی نے نو مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا،عمران خان نے جناح ہاؤس حملہ کیس دیگر مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کی۔

درخواست میں عمران خان نے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ آٹھ مقدمات میں ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے۔

واضح رہے لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی آٹھ درخواستیں مسترد کردی تھیں،عمران خان پر لاہور میں نو مئی کے کل 12 مقدمات درج ہیں جبکہ چار مقدمات میں ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں۔