190ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان نے زمین لے کر فائدہ لیا: فیصل واڈا

Published On 13 January,2025 11:04 pm

اسلام آباد :(دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 190ملین پاؤنڈ پاکستان کے پیسے سے عمران خان نے زمین لے کر فائدہ لیا۔

دنیا نیوزکےپروگرام’’دنیا مہربخاری کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو کابینہ میں بھی کہا تھا یہ نیب کا کیس بنےگا، عمران کو بتایا تھا اس کیس میں جیل ہو جائے گی، کابینہ میں اس بات کوچھپایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کےپیسےتھے،بانی نےزمین لیکرفائدہ لیا، میں نےکابینہ میں بند لفافےسےمتعلق سوال اٹھایا تھا جبکہ کیس کا فیصلہ سنانا جج کا اختیارہے، میرا خیال ہےعمران خان اوران کی اہلیہ دونوں کو سزا ہوگی۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران کی رہائی کے متعلق بیرون ملک سے کوئی پریشر نہیں ہے اور بیک ڈور بھی کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔

فیصل واوڈ کا مزید کہنا تھا کہ میرےخیال میں تحریک انصاف کیلئے ٹرمپ کارڈ سود مند ثابت نہیں ہو گا، بیس جنوری کے بعد پھر یہ لیٹ کر مذاکرات کریں گے، پاکستان کے لیے 2025بہترین سال ثابت ہوگا۔