اسلام آباد:(دنیا نیوز)سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ اگر190ملین پاؤنڈ کا کیس بنتا تو عمران نہیں پوری کابینہ پر ہونا چاہیے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’’ آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کہ پاناما سکینڈل میں نوازشریف کا نام ہی نہیں تھا، پاناما سکینڈل سےمتعلق میری رائےآج بھی وہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر190ملین پاؤنڈ کا کیس بنتا ہےتوبانی سمیت کابینہ پر بھی بنتا ہے، اگرپی ٹی آئی حکومت کی کابینہ نےغلط کام کیا توپی ڈی ایم حکومت نےٹھیک کیوں نہ کیا؟ مسلم لیگ کی کابینہ کواس فیصلےکو ریورس کردینا چاہیےتھا۔
سابق گورنر کا کہنا تھا کہ جتنی سزا پی ٹی آئی کابینہ اتنی پھر(ن) لیگ کابینہ کو بھی ملنی چاہیے، بانی کو عدلیہ سے صادق اورامین کا سرٹیفکیٹ دلوایا گیا، جب حکومت مرضی سے ججز لگائے گی تو کیسےانصاف ہوگا؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ چیلنج کرتا ہوں کہ پی ڈی ایم کے دور میں اس معاملے پر اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ سے رجوع ہی نہیں کیا، ہوا کا رخ تبدیل ہوگا توبانی پی ٹی آئی عدالت سےبری ہوں گے۔