اسلام آباد:(دنیا نیوز) جی ایچ کیو حملہ کیس کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم میں اہم اضافہ کردیا گیا۔
جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان نے وکلا میں توسیع کر دی، بانی پی ٹی آئی نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں سلمان اکرام راجہ اور خالد یوسف چودھری ایڈووکیٹ کو بھی شامل کر دیا۔
خیال رہے سلمان اکرم راجہ پارٹی سیکرٹری جنرل کے علاوہ پارٹی کے قانونی امور کے سربراہ بھی ہیں، خالد یوسف چودھری بانی پی پی آئی کے تمام فوجداری مقدمات میں اہم قانونی ٹیم ممبر ہیں۔
علاوہ ازیں خالد یوسف چودھری جی ایچ کیو حملہ کیس میں ملک محمد فیصل بانی پی ٹی آئی کی پیروی کر رہے ہیں۔