کراچی :(دنیا نیوز) معروف اداکار فیروز خان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب نے خود سے منسوب طلاق لینے کے انسٹاگرام سکرین شاٹ وائرل ہونے کے بعد خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سوشل میڈیا پیجز نے جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔
فیروز خان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب نے سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے شیئر کردہ اپنی مبینہ سٹوری کا سکرین شاٹ شیئر کیا اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے ایسی سٹوری شیئر ہی نہیں کی۔
انہوں نے لکھا کہ سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے ان کے نام سے شیئر کی جانے والی سٹوری انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی نہ ان کے فالورز کو نظر آئی لیکن سوشل میڈیا پیجز والوں نے دیکھ لی۔
ڈاکٹر زینب نے اپنے مداحوں اور فالوورز کو اپیل کی کہ وہ ایسے پیجز پر یقین نہ کریں اور یہ کہ وہ جھوٹی خبریں پھیلانے والے ایسے شوبز سوشل میڈیا پیجز کی رپورٹ کریں، ایسی جھوٹی خبریں پھیلا کر سوشل میڈیا پیجز لوگوں کو ذہنی پریشانی کا شکار بنا رہے ہیں۔
واضح رہے گزشتہ روز شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے شیئر کیے گئے مبینہ ڈاکٹر زینب فیروز کے سکرین شاٹ میں طلاق کی بات کی گئی تھی، سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے شیئر کردہ سکرین شاٹ بظاہر زینب فیروز کا تھا جس میں انہوں نے طلاق لینے کے فیصلے کا بتایا تھا۔



