پشاور: (دنیا نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اور معروف عالم دین مولانا قاضی ظہور احمد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق بڈھ بیر میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اور معروف عالم دین مولانا قاضی ظہور احمد کو نامعلوم افراد نے گولیاں ماریں، مولانا نماز عشاء کے بعد درس سے فارغ ہو کر گھر جا رہے تھے کہ انہیں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ جائے وقوع سے 30 بور پستول کے 2 خول برآمد ہوئے ہیں اور واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی عطا اللہ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔
جمعیت علمائے اسلام نے بیان میں کہا کہ مولانا قاضی ظہوراحمد طویل عرصے سے جے یو آئی سے وابستہ تھے، انہوں نے پارٹی کے لئے کافی جدوجہد کی اور پارٹی کے لئے ان کی قابل قدر خدمات ہیں۔