نارووال: اساتذہ کا طلبہ پر وحشیانہ تشدد، ایک ٹیچر گرفتار

Published On 27 January,2025 01:23 am

نارووال: (دنیا نیوز) نجی سکول میں ’’مار نہیں پیار‘‘سلوگن کی کھلے عام خلاف ورزی کی گئی۔

مقامی پولیس سٹیشن میں جمع کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق موضع دھبلی والا میں سکول کے درجن کے قریب طلبہ پر پرنسپل اور اساتذہ کی جانب سے مبینہ تشدد کیا گیا، سکول پرنسپل عمر شیر، ٹیچر محمد طلحہ نے بچوں پر مبینہ تشدد کیا، بچوں پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا کہ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے اساتذہ چھڑی، ڈنڈے کے ساتھ بچوں کی پشت پر بے دریغ مار کٹائی کر رہے ہیں، پنجاب کے سلوگن مار نہیں پیار کی کھلی خلاف ورزی ہے، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اساتذہ مار کٹائی کے بعد تھک کر اپنے ساتھی کو ڈنڈا پکڑا دیتا ہے۔

ڈی پی او نارووال کے مطابق ٹیچر بچوں پر بیہمانہ مبینہ تشدد کر رہے ہیں اور بچے شدید تکلیف میں بچنے کی کوشش کر رہے ہیں، سوشل میڈیا پر فوٹیج وائرل ہونے پر محکمہ ایجوکیشن حرکت میں آگیا، اسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر محمد زمان باجوہ کی مدعیت میں تھانہ صدر نے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈی پی او نارروال نے مزید بتایا کہ تھانہ صدر پولیس نے ایک ٹیچر کو حراست میں لے لیا اور دوسرے کی تلاش جاری ہے۔