جہانیاں میں مبینہ تیزاب گردی کا واقعہ، تین بچوں کی ماں جھلس گئی

Published On 25 January,2025 11:02 pm

جہانیاں: (دنیا نیوز) تیزاب گردی کے مبینہ واقعہ میں تین بچوں کی ماں جھلس کر زخمی ہو گئی۔

نواحی گاؤں 106 دس آر میں گھریلو تنازع پر سسرالیوں اور شوہر کا بیوی پر تشدد، گردن اور جسم پر مبینہ طور پر تیزاب اور گرم ابلتی چائے پھینک دی۔

خاتون سمیرا بی بی کا گلا، بازو اور جسم بری طرح جھلس گیا، متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

خاتون کے ورثا نے کہا کہ ہماری بیٹی پر اس کی ساس، سسر اور شوہر آئے روز تشدد کرتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب انصاف فراہم کریں۔

ورثا نے کہا کہ پولیس تعاون نہیں کر رہی، ملزموں کو گرفتار نہیں کیا جا رہا جبکہ پولیس کا موقف ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزموں کی تلاش جاری ہے۔