کوئٹہ: (دنیا نیوز) گھریلو جھگڑے پر بھائی نے گولی مار کربھائی کو قتل کر دیا۔
افسوسناک واقعہ خضدار کی تحصیل نال میں پیش آیا جہاں گھریلو ناچاقی کی بنا پر بھائی نے بھائی کو فائرنگ قتل کر دیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔