ستوکتلہ سے سابق ایڈیشنل کمشنر فیصل آباد ملک خادم جیلانی اغوا

Published On 25 January,2025 11:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ستوکتلہ کے علاقے سے سابق ایڈیشنل کمشنر فیصل آباد کو اغوا کر لیا گیا، ستوکتلہ پولیس نے ملک خادم جیلانی کی اہلیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس نے اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ 10 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا، ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ رات 9 سے 10 بجے نقاب پوش افراد دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے۔

ایف آئی آر کے مطابق مسلح نقاب پوش افراد نے فیملی کو ایک کمرے میں بند کر کے لوٹ مار کی، نقاب پوش افراد نے نقدی، موبائل فونز، پاسپورٹ اور دیگر قیمتی سامان لوٹا۔

ملک خادم جیلانی کی اہلیہ کے مطابق مسلح افراد ملک خادم جیلانی کو زبردستی اغوا کر کے لے گئے، ملزم جاتے ہوئے ہماری گاڑی بھی ساتھ لے گئے۔

دوسری جانب ایس پی صدر آپریشنز غیور احمد خان کا کہنا ہے کہ معاملے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں اور ملزموں کی شناخت اور مغوی کی بازیابی کیلئے کوشش جاری ہے۔