وزیرآباد: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت 67 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب ہوئی۔
تقریب کے دوران 65 مسلم اور 2 غیر مسلم جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ اور وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے خصوصی شرکت کی۔
میرج ہال آمد پر پولیس بینڈ نے خوبصورت دھنیں بجا کر باراتیوں کا استقبال کیا، مہمانوں کی تواضع پرتکلف کھانوں سے کی گئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے ہر جوڑے کو تحائف اور ایک لاکھ روپے سلامی دی گئی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے نئے جوڑوں کو مبارکباد پیش کی گئی۔