پشاور:(دنیا نیوز) موٹروے پولیس نے تیز رفتاری کے خلاف خصوصی مہم شروع کردی۔
ترجمان کے مطابق موٹروے پر 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر نہ صرف جرمانہ ہوگا بلکہ ڈرائیور پر مقدمہ اور گاڑی بھی بند ہوگی۔
موٹر وے ترجمان نے واضح کیا کہ موٹروے پر کار کی حد رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ پبلک سروس گاڑیوں کی 110 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر ہے، تمام ڈرائیورز کو انتباہ جاری کررہے ہیں۔