احسن بھون دو سال کیلئے جوڈیشل کمیشن کے رکن مقرر

Published On 27 February,2025 02:52 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) احسن بھون دو سال کیلئے جوڈیشل کمیشن کے رکن مقرر ہوگئے۔

چیئرمین پاکستان بار کونسل منصور عثمان اعوان نے نتائج کا اعلان کیا، جوڈیشل کمیشن کے ممبر کیلئے الیکشن میں 22 میں سے 19 ووٹرز نے حصہ لیا، احسن بھون 14 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے، فراز عباسی صرف 4 ووٹ حاصل کر سکے۔

بلوچستان کے ممبر منیر کاکڑ نے کسی امیدوار کو ووٹ نہیں دیا، چیئرمین پاکستان بار کونسل کی زیرصدارت اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، پاکستان بار کے رکن جوڈیشل کمیشن اختر حسین کے مستعفی ہونے پر احسن بھون کو منتخب کیا گیا۔