آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ میں شدید برفباری، تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

Published On 03 March,2025 10:39 pm

مظفر آباد :(دنیا نیوز) آزاد کشمیر حکومت نے پونچھ ڈویژن نے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کردیا۔

ایس ڈی ایم اے کےمطابق شدید برفباری کے باعث لیپا شاہراہ بھی داوکھن کے مقام سے بند ہے، شاہراہ پر دو فٹ کے قریب برفباری پڑ چکی ہے۔

ایس ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا فیصلہ موسم کی شدت کی وجہ سے کیا گیا، برف باری کے دوران لوگوں گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔