پاکستان تحریک انصاف شدید مالی مشکلات کا شکار

Published On 04 March,2025 10:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گئی۔

تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ نے ملازمین کی تنخواہوں پر کٹ لگا دیئے، پی ٹی آئی سینٹرل سیکرٹریٹ کے ملازمین کی تںخواہوں میں پچاس فیصد کمی کر دی گئی۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق مالی مشکلات اور پارٹی اکاؤنٹس منجمد ہونے کے باعث کٹ لگایا گیا ہے۔