کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے پرواز میں فنی خرابی پر واپس موڑ لی گئی

Published On 08 March,2025 09:58 pm

کراچی :(دنیا نیوز) پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز کے طیارے میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی۔

پی اے اے ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا طیارے میں تکنیکی مسائل کے باعث روانگی سے قبل دو مرتبہ رن وے سے واپس لوٹ آیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ طیارے میں فلائٹ کنٹرول سٹیٹس پیغام کی خرابی سامنے آئی، اس پر پائلٹ نے احتیاطی تدابیر کے تحت طیارے کو واپس موڑ لیا، تکنیکی خرابی کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی۔