کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ٹینکر نے کراچی میں مزید 3افراد قتل کر دیئے اس پر قانون سازی ہونی چاہیے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک گردی دہشت گردی سے کم نہیں، ٹینکرز مافیا کو آخری وارننگ دے رہا ہوں، آئندہ کا لائحہ عمل عوام کے ساتھ بنائیں گے، میرے آواز اٹھانے پر کچھ لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے۔
کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ میرے خلاف سوشل میڈیا پر ہر روز نئی فلم بنا رہے ہیں جو فلاپ ہورہی ہے، اب صرف عوام کی خدمت اور ان کا ساتھ دینے والی فلم ہی چلے گی۔