اورماڑہ: ماہی گیروں نے ساحل پر پھنسنے والی نایاب ڈولفن کو واپس سمندر میں چھوڑ دیا

Published On 26 March,2025 09:27 pm

گوادر: (دنیا نیوز) اورماڑہ کے ساحل پر پھنسنے والی نایاب نسل کی ڈولفن کو ماہی گیروں نے واپس سمندر میں چھوڑدیا۔

ذرائع کے مطابق اورماڑہ میں ایک نایاب قسم کی ڈولفن کو ساحل کے قریب دیکھا گیا، اس ڈولفن کو ریسو ڈولفن کہا جاتا ہے، یہ اورماڑہ ساحل پرکل صبح پھنس گئی تھی، ماہی گیروں نےڈولفن کی فوری مدد کی اور اسے محفوظ طریقے سے سمندر میں چھوڑ دیا۔

یہ پاکستان کی آبی حدود میں پائی جانے والی 26 اقسام کے سمندری جانوروں میں سے ایک ہے، ریسو ڈولفن بہت موٹی ہوتی ہے، اس کا سرگول اور چپٹا ہوتا ہے، یہ ڈولفن تقریباً تمام معتدل اور گرم پانیوں میں پائی جاتی ہے۔