اسلام آباد:(دنیا نیوز)نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت مائننگ انویسٹمنٹ فورم کی تیاریوں سے متعلق اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
ترجمان نائب وزیراعظم کے مطابق اجلاس میں 8 اور 9 اپریل کو منعقدہ مائننگ انویسٹمنٹ فورم کی تیاریوں کے حوالے سے ہوا، اجلاس میں وزیر پٹرولیم وزارت علی پرویز ملک نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزرات داخلہ کے سپیشل سیکرٹری، چیئرمین سی ڈی اے سمیت اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی اور مائننگ فورم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ نائب وزیر اعظم نے اس فورم کو پاکستان کے مائننگ سیکٹر کے لئے اہم ترین ثابت ہونے کی امید کا اظہار کیا، اسحاق ڈار نے فورم کی کامیابی کے لئے وزارت خارجہ حکام کو وزارت پٹرولیم سے مکمل تعاون کی ہدایت کی۔