یو اے ای کے وزیر مملکت کا نائب وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ

Published On 21 March,2025 10:24 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یو اے ای کے وزیر مملکت احمد بن علی کا نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی امن و استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔