پشاور: (دنیا نیوز) مشیر وزیر اعظم و سابق وزیراعلیٰ کے پی پرویز خٹک کے خلاف بی آر ٹی انکوائری بند کر دی گئی۔
ترجمان نیب کے مطابق نیب نے موجودہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کے خلاف بھی انکوائری بند کر دی۔
نیب ترجمان کے مطابق پرویز خٹک اور شہاب علی شاہ کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے، بی آر ٹی منصوبہ سابق پی ٹی آئی دور میں شروع ہوا تھا۔
منصوبہ سابق وزیر اعلیٰ اور اس وقت کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ کے دور میں شروع ہوا تھا۔