پی ٹی آئی کی کی مینار پاکستان جلسے کی اجازت کیلئے ڈپٹی کمشنر کو نئی درخواست

Published On 28 March,2025 04:19 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے مینار پاکستان جلسے کی اجازت کیلئے ڈپٹی کمشنر کو نئی درخواست دے دی۔

پی ٹی آئی نائب صدر پنجاب اکمل خان باری نے درخواست میں کہا کہ 9 مئی کو مینار پاکستان میں جلسہ کی اجازت دی جائے، پہلے بھی مینار پاکستان میں جلسے کی درخواستیں دیں لیکن تاحال پنجاب حکومت نے اجازت نہیں دی۔

اکمل خان باری نے کہا کہ پُرامن جلسہ کرنا تحریک انصاف کا بنیادی حق ہے، تحریک انصاف کو مینار پاکستان میں ایک جلسہ کی اجازت دی جائے۔