گورنر ہاؤس سندھ میں 27 واں افطار ڈنر، تھائی لینڈ کے قونصل جنرل کی شرکت

Published On 28 March,2025 09:35 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر ہاؤس سندھ میں اتحادِ رمضان کے تحت 27 ویں افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ یوم القدس مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی اور امت کے اتحاد کا دن ہے، 27 رمضان قیام پاکستان ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا ثمر ہے۔

تقریب میں تھائی لینڈ کے قونصل جنرل اور ڈاکٹر جمیل راٹھور نے خصوصی شرکت کی، ایرانی قاریانِ قرآن نے روح پرور اسماء الحسنیٰ اور نعت پیش کی۔