عورت کا جسمانی ریمانڈ کیوں درکار ہے؟ چیف جسٹس پاکستان کا استفسار

عورت کا جسمانی ریمانڈ  کیوں درکار ہے؟ چیف جسٹس پاکستان کا استفسار

سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کے خلاف 9 مئی 2023 سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ملزمہ عورت ہے، اس کا جسمانی ریمانڈ کیوں درکار ہے؟ سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ جسمانی ریمانڈ کیخلاف اپیل پر ہائی کورٹ نے صنم جاوید کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا ہے۔

بعدازاں سپریم کورٹ نے صنم جاوید کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی، ملزمہ صنم جاوید نے جسمانی ریمانڈ کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی۔