بلوچستان: بلدیاتی اداروں کی گرانٹ 16سے بڑھا کر 35 ارب کردی گئی

Published On 21 April,2025 10:14 pm

کوئٹہ :(دنیا نیوز) بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کےلئے سالانہ گرانٹ 16ارب سے بڑھاکر35 ارب روپے کردی گئی۔

محکمہ بلدیات کے مطابق بلوچستان میں تمام 871یونین کونسلزکو فنڈزجاری کردئیے گئے، صوبے میں یونین کونسلزکے سالانہ فنڈزمیں بھی اضافہ کیا گیا، یونین کونسلز کے فنڈز 16لاکھ سے بڑھا کر 40 لاکھ روپے کر دیئے گئے۔

دوسری جانب محکمہ بلدیات کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں 30فیصد یونین کونسلزکوسرکاری جگہ میسرہے،صوبے میں باقی 70فیصدیوسیز کے دفاترکی سرکاری جگہ کےلئے سمری اعلیٰ حکام کو بھجوادی۔