لاہور: (دنیا نیوز) جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات محمد اسلم غوری نے کہا کہ ہم کسی سیاسی مذہبی و سماجی تفریق کے بغیر 27 اپریل کو مینار پاکستان میں اکٹھے ہوں گے۔
میڈیا سے گفتگو ہوئے سیکرٹری اطلاعات جے یو آئی اسلم غوری نے کہا کہ ہم نے مائنز اور منرل ایکٹ بلوچستان اسمبلی میں مسترد کیا، ایکٹ کی حمایت کرنے والوں کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
اسلم غوری نے کہا کہ 27 کو مینار پاکستان لاہور کے سائے تلے فلسطینی بھائیوں کے لئے حمایت کا اعلان کریں گے، کسی سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے، تاہم سیاسی رابطوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے اتحاد نہیں بنانا چاہتے، اپوزیشن کو کمزور بھی نہیں کرنا چاہتے، بات چیت جاری رکھیں گے اور جدوجہد بھی جاری رکھیں گے۔