انڈیا کا جھوٹا پراپیگنڈا: پاکستان پہلے باقی سب بعد میں، ہم سب متحد ہیں: فیصل واوڈا

Published On 24 April,2025 01:09 am

کراچی: (دنیا نیوز) فیصل واوڈا نے کہا کہ انڈیا کا جھوٹا فریبی پراپیگنڈا، پاکستان پہلے باقی سب بعد میں، ہم سب متحد ہیں۔

فیصل واوڈا نے  ایکس پر بیان میں کہا کہ میری تجویز ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری بلایا جائے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران سمیت تحریک انصاف بھی شامل ہو۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کو یہ جواب ملے کہ پاکستان کے آگے سیاسی اختلافات کچھ نہیں اور پورا پاکستان اور قوم اپنی فوج کے پیچھے اور دشمنوں کے سامنے کھڑی ہے۔

فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا کے جھوٹ اور فریب کی بنیاد پر کوئی ایکشن ہوا تو ہمیشہ کی طرح بھرپور خطرناک ری ایکشن دیا جائے گا۔