اسلام آباد :(دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے بھارت نے غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنایا، آج بھر پور ردعمل دیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جب بھارت میں واقعہ ہوا توہم ترکیہ میں تھے، پاکستان نےواقعے پرافسوس کا اظہارکیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نےغیرذمہ دارانہ رویہ اپنایا ہے، بھارت کوترکی با ترکی جواب دیں گے، بھارت کےپاس اگرکوئی شواہد ہےتوپیش کرے، پاکستان بھارت کوکل بھرپور ردعمل دے گا، قومی سلامتی کمیٹی میں فیصلےہوں گے۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جوبھارت کرےگا ویسا ہی جواب دیں گے، کسی کوپاکستان کی طرف میلی آنکھ سےدیکھنےکی جرأت نہیں ہونی چاہیے، پاکستان دنیا میں امن چاہتا ہے،خدانخواستہ بھارت نےایکشن لیا توہماری تیاری ہے۔
اسحاق ڈارکا مزید کہنا تھا کہ بھارت کےاعلانات میں غیرسنجیدگی نظرآتی ہے، بھارت اپنےمسائل کا ملبہ پاکستان پرڈال دیتا ہے، دہشت گردی کےواقعےکا غصہ اس طرح نکالنا مناسب نہیں۔