اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق سیکرٹری خارجہ اعزازچودھری نے کہاکہ بھارت نے واقعے کے فوری بعد پاکستان پرالزام لگانا شروع کردیا۔
سابق سیکرٹری خارجہ اعزازچودھری نے کہا کہ یہ بھارت کا پہلے سے ہی منصوبہ تھا، یہ بھارت کا فالس فلیگ آپریشن ہے، بھارت کواندازہ ہونا چاہئے دونوں ممالک ایٹمی قوت ہیں، بھارت کوئی ایسی حرکت نہ کرے کہ پورے خطے کو خطرہ پڑجائے۔
اعزازچودھری کا کہنا تھا کہ بھارت نے حملے کے کچھ لمحے بعد الزام لگانا شروع کر دیئے تھے، پاکستان تو خود بھارت کا ستایا ہوا ہے، بھارت بلوچستان میں مسلسل دہشت گردی کررہا ہے۔