ایل او سی پر دو مبینہ دراندازوں کو ہلاک کرنے کا بھارتی دعویٰ بھی جھوٹا نکلا

Published On 24 April,2025 03:31 am

سرجیور: (دنیا نیوز) لائن آف کنٹرول پر دراندازی پر بھارت کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا، ایل او سی پر دو مبینہ دراندازوں کو ہلاک کرنے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا۔

جھوٹا بھارتی دعویٰ من گھڑت بیانیے کو پھیلانے کی دانستہ کوشش تھی، وقت کے تسلسل، زمینی حقائق، تصویری شہادتوں میں سنگین تضادات پایا گیا، دونوں در اندازوں کی شناخت مقامی افراد کے طور پر ہوئی، ملک فاروق اور محمد دین گاؤں سجیور کے پرامن شہری تھے۔

دونوں افراد کے لواحقین نے 22 اپریل کو لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی، گمشدگی ثابت کرتی ہے وہ کسی ممکنہ دراندازی سے پہلے ہی غائب ہو چکے تھے، بھارتی افواج نے بے دردی سے قتل کر کے فالس فلیگ آپریشن کا رنگ دیا۔

دونوں بزرگوں کو بھارتی فوج نے شہید کیا، سرجیور کے مقامی رہائشیوں نے سچ سے پردہ اٹھا دیا۔