اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹر ساجد میر نے کہا کہ بھارتی پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا اصل ایجنڈا سندھ طاس معاہدہ ختم کرنا تھا۔
سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ ختم کرنا پاکستان کیخلاف اعلان جنگ ہے، پاکستان کے خلاف بھارتی میڈیا کا پراپیگنڈا انتہائی بے بنیاد اور لغو ہے، بھارت خطے میں دہشت گردی کا سرپرست ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ کلبھوشن یادیو کی پاکستان سے گرفتاری بھارتی دہشتگردی کا دنیا کے سامنے واضح ثبوت ہے، بلوچستان میں بدامنی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے، ہم ہر قسم کی بدامنی کے خلاف ہیں۔
ساجد میر کا کہنا تھا کہ بے گناہ سیاحوں کو مارنے کے واقعات قابل مذمت ہیں۔