سندھ طاس معاہدہ کسی کو ختم کرنے کی اجازت نہیں: شاہد خاقان عباسی

Published On 25 April,2025 02:29 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ سندھ طاس معاہدہ کسی کو ختم کرنے کی اجازت نہیں، سندھ طاس دو ملکوں کے درمیان نہیں عالمی معاہدہ ہے، ہمیں ایک قوم بن کر بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ہی کہا تھا بھارت سے کبھی خیر کی توقع نہیں رکھنی چاہئے۔