اسلام آباد:(دنیا نیوز) فافن نے قومی اسمبلی کی حاضری رپورٹ کارڈ جاری کردیا۔
فافن کے مطابق رپورٹ کارڈ میں دوسرے پارلیمانی سال کے 15 ویں سیشن کی 7 تا 14 اپریل کی تفصیل شامل ہے، سیشن کی پہلی نشست میں سب سے زیادہ 202 یا 65 فیصد ارکانِ شریک ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ چوتھی نشست میں سب سے کم 144 ارکان یا 46 فیصد ارکان کی شرکت کی، 240 ارکان اسمبلی نے کم از کم ایک نشست میں شرکت نہیں کی، 60 غیر حاضر ارکان نے باقاعدہ رخصت کی درخواست جمع کروائی۔
فافن رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ 180 ارکان بغیر کسی باقاعدہ رخصت کی درخواست کے غیر حاضر رہے، کابینہ کے ارکان میں سے 4 وفاقی وزراء اور 2 وزرائے مملکت نے تمام نشستوں میں شرکت کی۔
خیال رہے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کسی بھی نشست میں شرکت نہیں کی جبکہ قائد حزب اختلاف نے 3 نشستوں میں شرکت کی۔