کور کمانڈر بہاولپور کا وکٹوریہ ہسپتال کا دورہ، زخمی خواتین، بچوں اور شہریوں کی عیادت

Published On 07 May,2025 07:40 am

بہاولپور: (دنیا نیوز) کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل محمد عقیل نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال کا دورہ کیا۔

کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل محمد عقیل نے خواتین اور بچوں سمیت زخمی شہریوں سے ملاقات کی، ایم ایس بی وی ایچ اور کمانڈنگ آفیسر سی ایم ایچ بہاولپور کور کمانڈر کے ہمراہ تھے۔

کور کمانڈر نے زور دے کر کہا کہ ہم پاکستان کے مادر وطن اور عوام کا دفاع کریں گے، انہوں نے بہاولپور میں معصوم شہری آبادی پر میزائل حملے کے ذریعے بھارت کی صریح جارحیت کے متاثرین کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔

کور کمانڈر نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی، انہوں نے فوجی ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کو ہدایت کی کہ وہ زخمی شہریوں کو ہر ممکن مدد اور ضروری طبی دیکھ بھال اور مدد فراہم کریں۔