وفاقی وزیر داخلہ سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Published On 23 May,2025 06:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، طورخم بارڈرز پرعوامی و تجارتی مسائل، تفتان بارڈر پر زائرین کو درپیش مشکلات سے متعلق امور بھی زیر بحث رہے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر داخلہ سے سی پیک موٹروے پر ڈکیتی اور اغواء کی وارداتوں سے متعلق تشویش کا اظہار کیا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سی پیک ڈی آئی خان کے عوام کیلئے آرام دہ سفری سہولت ہے جس کو محفوظ بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں تحصیل پہاڑ پور میں پاسپورٹ دفتر کے قیام سے متعلق قابل عمل اقدامات پر گفتگو کی گئی۔